خاموش کالونی قبرستان میں بھی قبضہ مافیا سرگرم
ایک مزار کی توسیع کے دوران اردگرد کی قبروں کو مزار کے چبوترے کے نیچے دبا دیا گیا۔
ایک مزار کی توسیع کے دوران اردگرد کی قبروں کو مزار کے چبوترے کے نیچے دبا دیا گیا. فوٹو: ایکسپریس ٹریبون
ISLAMABAD:
خاموش کالونی قبرستان میں قبضہ مافیا سرگرم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
سابق وائس چیئرمین زکوۃ کمیٹی لائنز ایریا عبدالسلیم خان نے متعلقہ محکمے کے نام ایک درخواست میں کہا ہے کہ حاجی مرید گوٹھ خاموش کالونی قبرستان کی قبریں بھی قبضہ مافیا سے محفوظ نہیں ہیں ، مذکورہ قبرستان میں ایک بزرگ کے مزار کی تعمیر و توسیع کے دوران مزار کے اردگرد کی قبروں کو مزار کے اندر لیکر مزار کے چبوترے کے نیچے دبا دیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ ان قبروں میں ایک قبر میری والدہ اختری بیگم زوجہ عبدالمجید خان مرحوم کی بھی ہے جوکہ مزار کی دوبارہ تعمیر و توسیع کے وقت مزار کے چبوترے کے نیچے دبادی گئی ہے۔
قبرستان میں جس طرح قبروں پر قبضہ کیا گیا ہے اور مزار کی دوبارہ تعمیر و توسیع کی گئی ہے وہ قانوناً، شرعاً اور اخلاقاً جرم ہے، عبدالسلیم خان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مزار کے اردگرد کی قبروں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کے ایم سی رولز کے مطابق کارروائی کی جائے کیونکہ مزار کی انتظامیہ نے متعلقہ محکمے کی پیشگی اجازت کے بغیر مزار کی تعمیر و توسیع کی ہے اور مزار کے اردگرد کی قبروں کو مزار کے اندر لیکر قبروں پر قبضہ کرلیا ہے ۔