وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور میڈیا کے مثبت کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزراء نے ریاستی بیانیے کو مضبوط بنانے، عوام میں اعتماد کی فضا قائم رکھنے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کے تدارک کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی سالمیت، قومی اداروں کے وقار اور سماجی ہم آہنگی کے خلاف کسی بھی منفی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں میڈیا کا تعمیری کردار قابل تحسین ہے۔
ملاقات میں قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔