نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل میں اجلاسوں کی صدارت کیلیے نیویارک پہنچ گئے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سلامتی کونسل میں اہم اجلاسوں کی صدارت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمایاں اجلاسوں (Signature events) کی صدارت کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان جولائی کے مہینے کے لیے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے ہوئے ہے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, arrived in New York for an official visit from 21 to 28 July 2025.
During the visit, he will lead high-level signature events under Pakistan’s Presidency of the UN Security Council, hold bilateral… pic.twitter.com/W93UjyWZC7— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 21, 2025
اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیرِ خارجہ نیویارک و واشنگٹن ڈی سی میں دوطرفہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں سینیٹر اسحاق ڈار ’’دو ریاستی حل‘‘ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے، جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم کی نیویارک آمد پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد اور امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے استقبال کیا۔