اسلام آباد میں 150 ملی میٹر بارش، برساتی نالے بپھرنے سے سیلابی صورت حال، برسات وقفے وقفے سے جاری
اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث سیدپور ویلج میں برساتی نالے بپھر گئے اور سیدپور میں برساتی نالے میں گاڑیاں بھی بہنے لگیں۔
برساتی نالوں کا پانی پلوں کے اوپر سے بہنے لگا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سیدپور ولیج میں ترقیاتی کام کے دوران دیوار گر گئی، دیوار گرنے سے گھروں کو بھی نقصان ہوا، نالہ بھپرنے کے باعث بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
پانی گھروں اور گلیوں میں جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ مقامی افراد نے امداد کی اپیل کی۔
اہل علاقہ نے متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جب کہ انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے گاؤن سید پور ہرن میں 150، گولڑہ میں 86 ملی میٹر بارش ریکارڈ گئی اور اب بھی وقفے وقفے سے سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث راولپنڈی میں نالہ لئی پر پانی کی سطح 11 فٹ گوالمنڈی میں سطح 9 فٹ بلند ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں بارش کی شرح پانچ سے سات ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
🚨اسلام آباد/سید پور میں طوفانی☔☔ بارشیں اور نقصانات⚡⚡⚡ pic.twitter.com/l68YqIpZ6t
این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 گھںٹوں میں شدید بارش کا امکان ظاہر کردیا، نیشنل ڈیزاسٹر مینیجنٹ اتھارٹی نے کہا کہ پوٹھوہار ریجن میں 50 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔
Heavy Rainfall Alert in Pakistan | 21–25 July 2025, 5-Day Monsoon Warning
🚨 Heavy Rainfall Warning in Pakistan 🇵🇰
📆 21–25 July 2025
The Pakistan Meteorological Department (PMD) has issued a 5-day monsoon alert with forecasts of heavy to very heavy rain, thunderstorms, pic.twitter.com/aNMQMId3f5ایم ڈی واسا نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 124 ملی میٹر، گولڑہ 46 ملی میٹر جبکہ پی ایم ڈی کے مقام پر 16 بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ تعینات ہے، نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جار ہی ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام 10 فٹ پر جبکہ گوالمنڈی پل پانی کا لیول 5 فٹ ہے۔
اسلام آباد میں بارش کے باعث راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہونے لگی، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے گیارہ فٹ بلند ہوگئی جس کے بعد پری الرٹ جاری کردیا گیا۔گوالمنڈی میں پانی کی سطح 4 فٹ پر برقرار ہے، اسلام آباد سید پور میں اب تک 126 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
Load Next Story