بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
معروف بھارتی فلم ساز، اداکار اور پروڈیوسر بونی کپور کے وزن میں کمی کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
آنجہانی بالی ووڈ فلم اسٹار سری دیوی کے شوہر ان دنوں اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جن میں وہ بے حد اسمارٹ اور دلکش نظر آ رہے ہیں۔
بونی کپور جو کہ برسوں سے موٹاپے کا شکار تھے اب اچانک بےحد وزن کم کر چکے ہیں اور ان کا یہ نیا انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بونی کپور نے بغیر جم جائے اپنی صحت بہتر بنائی ہے اور تیزی سے وزن کم کیا ہے۔