روس کا مسافر طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ، 49 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم گھنے جنگلات اور خراب موسم ریسکیو آپریشن میں بڑی رکاوٹ ہیں

ماسکو: روس کے ایک دور دراز علاقے امور ریجن میں ایک پرانا اے این-24 مسافر طیارہ خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔

حکام کے مطابق، اس سانحے میں تمام 49 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، جن میں 5 بچے بھی شامل تھے۔

برطانوی جریدے دی سن کی رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ خاباروفسک–بلاگوویشچینسک–ٹنڈا روٹ پر پرواز کر رہا تھا، جب ٹنڈا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران لاپتہ ہوگیا۔

Load Next Story