بنگلا دیش سے ٹی20 سیریز میں شکست؛ ہیڈ کوچ کے پاکستان ٹیم کو اہم مشورے

سیریز کے آخری میچ تک ٹیم نے غلطیوں سے سیکھنے کا ہنر دکھا دیا، مائیک ہیسن

ڈھاکا میں بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان ٹیم کو اہم مشورے دے دیے۔

سوشل پیغام پر جاری پیغام میں مائیک ہیسن نے مشورہ دیا کہ پاکستان کی ٹی 20ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیسے ایونٹس کے لیے مستقل مزاجی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس وقت دنیا میں 8 ویں نمبر پر ہے، جس میں بہتری کے لیے کرکٹ کا ایک انداز اپنانا ہوگا۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ سیریز کے آخری میچ تک ٹیم نے غلطیوں سے سیکھنے کا ہنر دکھا دیا، نئے کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی دکھائی اور کوچز نے بھی اپنا کردار نبھایا، کوچز نے این سی اے اور ٹیم کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کو بہتر بنایا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ فیلڈنگ بہتر ہوگئی اور ٹیم اب انٹرنیشنل معیار کی دکھائی دیتی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں میرپور کم اسکور والا وینیو ہے تاہم میرپور کی مشکل پچ سے سیکھنے کا موقع ملا۔

Load Next Story