جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی، ویڈیو بیان وائرل

جگن کاظم کی علیزے شاہ سے معذرت، سوشل میڈیا پر غیر سنجیدگی پر اظہارِ افسوس

معروف میزبان اور اداکارہ جگن کاظم نے ساتھی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ سے باضابطہ طور پر معافی مانگ لی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معذرت کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بطور سینئر فنکار انہوں نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا جس پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے وضاحت دی کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، تاہم وہ علیزے شاہ کے جذبات مجروح ہونے پر بےحد شرمندہ ہیں۔

جگن کاظم کی جانب سے یہ معذرت اس وقت سامنے آئی ہے جب اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو میں الزام عائد کیا کہ ایک تقریب کے دوران گلوکارہ شازیہ منظور نے انہیں دھکا دیا اور جان بوجھ کر انہیں گرایا اور اس واقعے پر جگن کاظم کی جانب سے طنزیہ انداز اپنانے سے وہ دلبرداشتہ ہوئیں۔

جگن کاظم نے علیزے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز اور غیر سنجیدہ تبصروں پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی حساس خبروں کو مزاح کا موضوع بنانے کے بجائے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

Load Next Story