سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کی عمارت میں قائم پیرا میڈیکل اسکول کی عمارت کی مرمت مکمل
سندھ گورنمنٹ لیاقت اباد اسپتال کی عمارت میں قائم پیرا میڈیکل اسکول کی عمارت کی مرمت تزئین و ارائش کا کام مکمل کرلیا ہے جس کس افتتاح پیر 28 جولائی کو اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عتیق قریشی کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ اسپتال کی عمارت میں قائم پیرا میڈیکل اسکول کی عمارت انتہائئ خراب تھی جس پر پیرا میڈیکل اسکول کی عمارت کی مرمت اور تزہین وارائش کا کام مکمل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ لیاقت اباد پیرا میڈہکل اسکول میں اوٹی ٹیکنیشن۔ایکسرے ٹیکنیشن۔ لیبارٹری۔الٹراساونڈ سمیت دیگر مختلف کورسسز کرائے جاتے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ لہاقت اباد اسپتال کے پیرا میڈیکل اسکول میں نوجوان بچوں کو مختلف اسکلز کی تربیت دی جارہی ہے تاکہ بچے تیکنیکل تعلیم وتربیت مکمل کرکے ہنرمند بن سکیں۔
اس حوالے سے اسپتال مریضوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ شعبہ طب کے لئے مین۔پاور کی تیاری میں بھی اپنا اپم کردار ادا کررہا ہے۔