کراچی، گوادر کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن جاری

اس سانحے کے دوران ایک ماہی گیر زندہ بچا ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی ہے

گوادر کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق ریسکیو ٹیمیں آج بھی ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہیں اور اب تک چار مزید لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔

پاکستان فشر فوک فورم نے بتایا کہ کل ایک ماہی گیر کی لاش مل چکی تھی، جب کہ موجودہ کارروائی میں مزید چار لاشیں دریافت ہوئیں۔

ان میں سے دو لاشیں کراچی پہنچ چکی ہیں جبکہ تین لاشیں گوادر کے ایدھی مرکز میں موجود ہیں۔ ایک لاش کو ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ میں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس سانحے کے دوران ایک ماہی گیر زندہ بچا ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی ہے۔

پاکستان فشر فوک فورم نے بتایا کہ آج ایک ماہی گیر کی نماز جنازہ ڈیڑھ بجے علی اکبر شاہ گوٹھ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

Load Next Story