کراچی، سچل گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شدید زخمی شہری دم توڑ گیا

رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی

کراچی:

شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ایسٹ گلزار ہجری اسکیم 33 ختم نبوت چوک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی شہری نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 55 ہوگئی اس حوالے سے ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق مقول کی شناخت 36 سالہ محمد کریم ولد محمد خمیسو کے نام سے کی گئی جسے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

مقتول کے لواحقین کا کہنا تھا کہ مقتول چار بچوں کا باپ اور آبائی تعلق اندرون سندھ عمرکوٹ سے تھا، کراچی میں چائے ہوٹل پر باہر والی کا کام کرتا تھا، اور گزشتہ 15 سال سے کراچی میں مقیم تھا۔

لواحقین کے مطابق مقتول کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔        

مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مبینہ ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گلشن اقبال میٹروول تھرڈ میں مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار دونوں ڈاکوؤں کو گلزار ہجری میں لوٹ مار کا نشانہ بننے والے دیگر شہریوں نے مبینہ طور پر ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا۔

جس کی بنیاد پر پولیس گرفتار ڈاکوؤں سے واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Load Next Story