پاکستان میں ’’گوو ڈونگ گروپ‘‘ کی سرمایہ کاری میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار
گوو ڈونگ گروپ کا شمار چین کے مواصلاتی شعبے کی صف اول کی کمپنیوں میں ہوتا ہے
اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس اقدام کے باعث وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ کی ’’چین کے گوو ڈونگ گروپ‘‘ کے وفد سے شنگھائی میں ملاقات ہوئی۔
گوو ڈونگ گروپ کا شمار چین کے مواصلاتی شعبے کی صف اول کی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ گروپ نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی ملک میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔