سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 303 ڈالر کی سطح پر آگئی
فوٹو: فائل
کراچی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 303 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔
مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کی کمی سے 3لاکھ 53 ہزار روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے گھٹ کر 3لاکھ 2ہزار 641روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 63روپے کی کمی سے 3ہزار 900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 53روپے کی کمی سے 3ہزار 344روپے کی سطح پر آگئی۔