کامونکی: بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے پھینک دیا

کامونکی پولیس نے سفاک قاتل سجاد کو حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک July 31, 2025

پنجاب کے ضلع کامونکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے دو ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔

کامونکی پولیس نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کامونکی میں واہنڈو کے علاقہ سلطان پورہ میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، چھت سے گرکر عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

کامونکی پولیس نے سفاک قاتل سجاد کو حراست میں لے لیا۔

مقبول خبریں