مودی سرکار کو اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلیے فیک انکاؤنٹرز کا سہارا
فوٹو: فائل
بھارتی مودی سرکار کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام سازشوں میں سے ایک فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ بھی ہے۔
قوم پرستی کے جنون کو ہوا دینے کے لیے آپریشن "شیو شکتی" فیک انکاونٹرز کی ایک اور قسط ہے۔ مودی سرکار نے مصنوعی بیانیہ بنانے کے لیے 2 بے گناہ افراد کو ایل او سی پر شہید کر دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر 2دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔ اس حوالے سے بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پونچھ کے قریب ایل او سی پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 3 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔ آپریشن شیو شکتی انٹیلیجنس یونٹس اور پولیس میں باہمی اشتراک سے کیا گیا ۔
بی جے پی کی حکومت اندرونی اختلافات، معاشی زوال اور انٹیلیجنس ناکامیوں پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔ مودی سرکار اندرونی بحران چھپانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر مصنوعی فرضی خطرات کھڑے کر رہی ہے۔