عمران خان نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، ان کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے، علیمہ خان

علیمہ خان نے مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کو میرٹ کے برخلاف انتخاب قرار ے دیا۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، یہ جھوٹ ہے،بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس نائیکوپ ہے لیکن گم ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے نائیکوپ اور ویزے کے لیے درخواست دی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ مشال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں آپ انکے خلاف تھیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں پر بات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی، میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ انصاف ہونا چاہیئے تھا۔

علیمہ خان  نے کاہ کہ مجھ سے اگر پوچھیں تو سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیئے تھا، میرٹ کی بات ہو تو مشال یوسفزئی کے علاوہ اور بہت لوگ کوالیفائی کرتے ہیں،  انصاف ہونا چاہیئے تھا میں یہی کہونگی۔

علیمہ خان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس نائیکوپ ہے لیکن گم ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے نائیکوپ اور ویزے کے لیے درخواست دی ہے، حیرانی ہے سفارت خانے والے کہہ رہے ہیں کوئی درخواست نہیں دی، بچوں نے جو درخواست دی ہے میرے پاس اسکا ٹریکنگ نمبر ہے۔

ان کا کہنا تھا ایک دوست نے سفیر کو فون کیا تو اس نے کہا وزارت داخلہ سے اجازت لینی ہے، میں نے ان سے کہا اجازت جسے بھی لینی محسن نقوی سے لے لیں، کل خبر آئی وزارت داخلہ نے نہیں وزارت خارجہ نے ویزا دینا ہے، اب ایمبیسڈر صاحب کسی بات کا جواب نہیں دے رہے، ایمرجنسی میں تو ایک گھنٹے میں ویزا لگتا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا تحریک کیلئے لوگوں نے خود فیصلہ کرنا ہے، ہم اپنے بھائی کی رہائی کی کوشش کررہے ہیں، ہم دو سال سے جیل آرہے ہیں عدالتوں میں ہیں، تحریک بچوں سے منسوب نہیں تحریک رہائی تک چلنی ہے، ہم تحریک کا حصہ ضرور بنیں گے ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کر لیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا عمران خان سے پوچھا گیا کیا آپ کے بچے آرہے ہیں، جس پر انہوں نے کہا تحریک چلانے کیلئے انکا والد ہی کافی ہے، بانی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا یہ جھوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی نے پیغام بھیجا ہے، پہلے مینڈیٹ چوری کیا، جمہوریت کا برا حال کیا، میڈیا کا گلہ دبایا گیا، جوڈیشری کے ساتھ 26 ویں ترمیم کے بعد ایک سرکاری ادارہ بنادیا، ججز کے ہاتھ میں کچھ نہیں جو کہا جاتا ہے وہ کردیتے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ جیسے ق لیگ بنائی تھی اسی طرح یہ دونوں جماعتیں کررہی ہیں، ان کی لوٹ مار بھی ساتھ ساتھ چل رہی ہے، کے پی میں آپریشن پر پیغام بھیجا ہے، علی امین کو کہا ہے یہ آپریشن نہیں ہونا چاہئیے۔

افغانستان ہمسایہ ملک ہے، ان کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنے چاہئیں، جو احتجاج ہوگا، 5 اگست اور 14 اگست بھی اہم ہوگئی، آپ آزادی کے لیے کھڑے ہوئے ہیں جیسے انگریزوں کے خلاف کھڑے ہوئے، ظلم کے نظام کے ساتھ کھڑے ہوئے، اس وقت اس سے بھی بدتر غلامی ہے ادارے تباہ ہوچکے ہیں۔

اگر ادارے کام کریں گے تو ملک آزاد ہوگا، جو لوگ ناجائز طریقے سے نااہل کیے گے ہیں ان کے خلاف بائی الیکشن میں پی ٹی آئی حصہ نہیں لے گی، ہم تحریک میں شامل ہیں، ہم منگل کے دن ملاقات کے لیے جائیں گے، یہ حکومت عمران خان کے بیٹوں کو کیوں نہیں آنے دے گی، ان کو ویزہ دینا پڑے گا۔

Load Next Story