علی سیٹھی کی پیلے اسکرٹ میں نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

علی سیٹھی کے لباس پر تنقید، نئی تصاویر نے بحث چھیڑ دی

معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی ایک بار پھر اپنے لباس اور ’عجیب‘ فیشن کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

دنیا بھر میں مشہور ہونے والے گانے ’’پسوڑی‘‘ کے گلوکار علی سیٹھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے گانے “برائیڈ گروم” کی ریلیز سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

تاہم علی سیٹھی کے اس انداز کو خواتین کے لباس سے متاثر قرار دیا جا رہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایک صارف نے کہا یہ سب اس حرام کمائی کا نتیجہ ہے جس پر وہ پلے بڑھے ہیں۔ جبکہ ایک اور صارف نے الزام لگایا کہ "وہ خفیہ ایجنڈا پورا کر رہے ہیں۔"

Load Next Story