درفشاں اور بلال عباس نے نکاح کرلیا؟ اداکارہ نے حقیقت بتا دی

درفشاں سلیم نے بلال عباس سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کیساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں پر پہلی مرتبہ ردعمل دے دیا۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں درفشاں نے بتایا کہ جب وہ کردار ادا کر رہی ہوتی ہیں خاص طور پر رومانوی کردار تو ان کے اور ساتھی اداکار کے درمیان کیمسٹری ہونا بےحد ضروری ہوتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وہ اور بلال عباس کئی سینز کرواتے ہوئے ہنس پڑتے تھے کیونکہ ہم دونوں کو ہنسی بہت جلدی آجاتی ہے اور ہنسی روکنا مشکل ہوجاتا تھا اور ان کے درمیان آف کیمرہ جو کمسٹری یا طنز و مزاح تھا وہی آن کیمرہ بھی دکھائی دیتا تھا جو شائقین کو بھی پسند آیا۔

شادی سے متعلق افواہوں پر ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شادی کرتا ہے تو یہ اس کا نجی معاملہ ہوتا ہے مگر پھر بھی کوئی شادی کب تک اور کیوں خفیہ رکھے گا اگلے ہی دن لوگ تصویر پوسٹ کر دیتے ہیں۔ 

 

Load Next Story