یوزویندر چہل کے طلاق پر بیان کے بعد دھناشری نے بھی خاموشی توڑ دی
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی جانب سے پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق سے متعلق بیانات کے بعد، اُن کی سابقہ اہلیہ کوریوگرافر دھناشری ورما نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پوسٹ کے ذریعے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
دھناشری نے انسٹاگرام پر دبئی میں قیام کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اسٹریٹ فوڈ سے لطف اندوز ہوتی، گولڈن آور میں چہل قدمی کرتی اور ایک مندر کا دورہ کرتی نظر آئیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں دھناشری نے لکھا کہ ’یہ سفر یادوں سے بھرا ہوا تھا اور دبئی واپس آکر کئی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں‘۔ انہوں نے شہر میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں اور ثقافتی ہم آہنگی کو بھی سراہا، اور اپنی جڑوں سے دوبارہ جُڑنے پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔