امریکی صدر ٹرمپ کی غزہ پر مکمل اسرائیلی قبضے کی خاموش حمایت 

نیتن یاہو نے سینیئر سکیورٹی حکام کے ساتھ ملاقات میں غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کی حمایت کی ہے
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ اگر وہ امریکی صدر بن گئے تو اسرائیل کے ساتھ ہر سطح پر غیرمعمولی تعاون کریں گے۔ (فوٹو: فائل)ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ اگر وہ امریکی صدر بن گئے تو اسرائیل کے ساتھ ہر سطح پر غیرمعمولی تعاون کریں گے۔ (فوٹو: فائل)

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ اگر وہ امریکی صدر بن گئے تو اسرائیل کے ساتھ ہر سطح پر غیرمعمولی تعاون کریں گے۔ (فوٹو: فائل)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر اسرائیلی قبضے سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر فیصلہ اسرائیل خود کرے گا، امریکہ صرف انسانی امداد پر توجہ مرکوز رکھے گا۔

صحافی کے سوال پر کہ کیا امریکہ اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے کی حمایت کرتا ہے؟ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح غزہ کے محصور فلسطینیوں تک زیادہ سے زیادہ خوراک پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا، "باقی فیصلے اسرائیل خود کرے گا، ہم صرف انسانی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔"

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل خوراک کی تقسیم میں مدد کرے گا، جب کہ عرب ممالک مالی تعاون فراہم کریں گے تاکہ غزہ کے عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیر اعظم نیتن یاہو نے سینیئر سکیورٹی حکام کے ساتھ ملاقات میں غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کی حمایت کی ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق، نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیاں بڑھانے پر غور کر رہے ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں یرغمالیوں کی موجودگی کا شبہ ہے۔

 

Load Next Story