پی او آر کارڈ ہولڈرز افغان شہریوں کو انخلا کیلیے حتمی ڈیڈ لائن دیدی گئی

غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد اور کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا، حکومت کا اعلان

اسلام آباد:

پاکستان نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے یکم ستمبر تک کی حتمی ڈیڈ لائن دے دی۔

حکومتی فیصلے کے تحت اب صرف 26 دن باقی رہ گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد اور کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو اپنے ممالک واپس جانا ہوگا۔

فیصلے کا مقصد ملک میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے مسئلے کو حل کرنا اور قانونی طور پر رہائش کو یقینی بنانا ہے۔

حکام نے متعلقہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر اپنی واپسی کے انتظامات مکمل کریں تاکہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Load Next Story