انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعرات 7 اگست 2014
یورو کی قدر70 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی 40 پیسے گھٹ گئی، فاریکس رپورٹ۔ فوٹو: فائل

یورو کی قدر70 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی 40 پیسے گھٹ گئی، فاریکس رپورٹ۔ فوٹو: فائل

کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 2پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.75 سے بڑھ کر 98.77روپے اور قیمت فروخت 98.85 سے بڑھ کر98.87روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید98.70روپے اور قیمت فروخت98.90روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابل یورو کی قدر70پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 132 روپے سے کم ہو کر 131.30 روپے اور قیمت فروخت132.25روپے سے کم ہو کر 131.55 روپے ہوگئی، اسی طرح 40 پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 166روپے سے گھٹ کر 165.60اور قیمت فروخت166.25روپے کم ہوکر165.85روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق 5پیسے کے اضافے سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 27روپے سے بڑھ کر 27.05روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت 26.40روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔