لیگی ایم پی اے کے فارم ہاؤس پر سی سی ڈی کا چھاپا گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا، ویڈیوز سامنے آ گئیں

بغیر وجوہات داخل ہونا غنڈہ گردی ہے، سرچنگ کے بہانے لوٹ مار کی گئی ہے، ترجمان

راولپنڈی:

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کا لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز کے فارم ہاؤس اور ڈیرے پر چھاپے کا معاملہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے چھاپا انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے مارا اور اس دوران 3 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سی سی ڈی ٹیم نے چند افراد کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے بھی حراست میں لیا ۔

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی نے بغیر تحقیق کیے فارم ہاؤس پر چھاپا مارا۔ بغیر تحقیقات اور بغیر وجوہات کسی بھی شہری کے گھر میں داخل ہونا غنڈا گردی اور بدمعاشی ہے۔ سی سی ڈی کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمی کو مسترد کرتے ہیں۔ سی سی ڈی نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے چھاپے کا ڈراما رچایا۔

ون فائیو کال پر بتایا گیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے حمزہ پر تشدد کیا اور گھر سے نقدی اور 3 ملازمین شفقت ،قادر اور متی کو لے گئے۔ ون فائیو کال ملنے پر ایس ایچ او چونترہ اور ڈیوٹی آفیسر موقع پر پہنچ گئے۔

Load Next Story