سال 2025 کا کرم دیرپا امن کی جُستجو، کامیابی کی داستاں پر ویڈیو دیکھیں

کچھ مقامات پہ فتنتہ الخوارج کی وجہ سے ہونے والے اکا دکا چھوٹے واقعات کے علاوہ اب کچھ بھی برا نظر نہیں آ رہا

پشاور:

آج سے تقریباً ایک سال پہلے، 2024 کے دوران خیبر پختونخوا کا ضلع کرم پاکستان میں تقریباً ہر نیوز ہیڈلائن کی زینت تھا اور فرقہ ورانہ لڑائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ افراد اپنی جان قربان کر چکے تھے۔

ٹل، پاڑا چنار مین شاہراہ بند تھی اور زندگی مشکل تھی مگر آج، اگست 2025 کے کُرم کو دیکھیں تو الحمد للہ، چیزیں خاصی بہتر نظر آتی ہیں- کچھ مقامات پہ فتنتہ الخوارج کی وجہ سے ہونے والے اکا دکا چھوٹے واقعات کے علاوہ کچھ بھی برا نظر نہیں آ رہا۔

بگن بازار اب کس حالت میں ہے؟ مقامی مشران اور لیڈرز نے امن کے لیے کیا کردار ادا کیا؟ ریاستی اداروں اور صوبائی حکومت کا کیا کردار رہا؟

آئیے دیکھتے ہیں اس ویڈیو میں۔

Load Next Story