الو ارجن کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے روک لیا، وجہ کیا بنی؟

پشپا اسٹار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

تامل فلم پشپا کیلئے مشہور جنوبی بھارتی سپر اسٹار الو ارجن ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ اُلجھ پڑے جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

الو ارجن جب ممبئی سے سفر کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تو انہوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔ تاہم سیکیورٹی اہلکار نے ان سے کہا کہ ماسک ہٹائیں، جس پر اداکار اور اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الو ارجن ماسک نہ ہٹانے کیلئے سیکیورٹی اہلکار کے ساتھ بحث کر رہے ہیں اور بعد میں ان کے اسسٹنٹ کی مداخلت پر وہ ایک لمحے کے لیے ماسک ہٹاتے ہیں اور پھر دوبارہ لگا لیتے ہیں۔

Load Next Story