مداحوں نے ٹام کروز کی بیٹی کو والد کی ہمشکل قرار دے دیا
ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کی سابقہ اہلیہ اور ہالی ووڈ اداکارہ کیٹی ہولمز کی نئی فلم ٹریلوجی "ہیپی آورز" کی شوٹنگ کے دوران ٹام اور کیٹی کی بیٹی سوری کروز کو نیو یارک سٹی میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔
ٹام کروز کی 19 سالہ بیٹی سوری کروز کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان کی خوبصورتی پر مداح بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹام کا چائلڈ ورژن اور والد کی ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔