غزہ میں 5 صحافیوں کی شہادت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسرائیل کی شدید مذمت جاری

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جوابدہ بنایا جائے اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں معروف الجزیرہ صحافی انس الشریف سمیت پانچ صحافی شہید ہوگئے جس کی دنیا بھر میں مذمت جاری ہے۔

پاکستان، قطر، برطانیہ، ایران، اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے اسے بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جوابدہ بنایا جائے اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ 

قطر کے وزیراعظم نے اسے "ناقابل تصور جرم" کہا، جبکہ اقوام متحدہ نے بتایا کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں کم از کم 242 فلسطینی صحافی شہید ہوچکے ہیں۔ 

Load Next Story