رونالڈو اور جارجینا کی منگنی کی انگوٹھی کتنی مہنگی ہے؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
اسٹار فٹبالر رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبر سامنے آنے کے بعد جارجینا کی خوبصورت اور بڑے سائز کے ہیرے کی انگوٹھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
رونالڈو کی جانب سے پہنائی گئی ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد اس کی قیمت کو لے کر سوشل میڈیا پر اس مشہور جوڑی کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
جارجینا کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کئی انفلوئنسرز بھی ان کی منگنی کی انگوٹھی پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک مشہور انفلوئنسر جولیا شیفے نے انگوٹھی کے بارے میں ایک تفصیلی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس شاندار بڑے ہیرے کی انگوٹھی کی قیمت 3 ملین ڈالرز ہے۔