پشاور بم ڈسپوزل یونٹ میں کی انسپیکٹر رافیہ قاسم بیگ کی کامیابی دنیا بھر کی خواتین کے لیے مثال

پاکستان اور ایشیا کی پہلی خاتون بم ڈسپوزل یونٹ افسر بن کر خواتین کے لیے کامیابی کا نیا باب رقم کیا

پشاور بم ڈسپوزل یونٹ میں کی انسپیکٹر رافیہ قاسم بیگ کی کامیابی دنیا بھر کی خواتین کے لیے مثال بن گئی۔

پاکستان اور ایشیا کی پہلی خاتون بم ڈسپوزل یونٹ افسر بن کر خواتین کے لیے کامیابی کا نیا باب رقم کیا، ان کی کامیاب کاوشوں نے پولیس سمیت ملک بھر میں خواتین کے لیے نئی راہیں ہموارکیں۔

انسپیکٹر رافیہ قصیم بیگ نے "ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ" سیریز میں بات کرتے ہو ئے کہا کہ بچپن سے میرا خواب تھا کہ میں وردی پہن کر اپنے لوگوں کی خدمت کروں" میں ہمیشہ یہ چاہتی تھی کہ اپنے والدین کا نام فخر سے روشن کروں۔

Load Next Story