آکاش دیپ کو ’ڈریم کار‘ نے مشکل میں ڈال دیا، قانونی نوٹس موصول

گاڑی فروخت کرنے والے شوروم کی ڈیلر شپ ایک ماہ کے لیے معطل

بھارتی کرکٹر آکاش دیپ اپنی ''ڈریم کار'' خرید کر مشکل میں پھنس گئے۔

آکاش دیپ نے اپنی پسندیدہ کار خریدنے کی خوشی میں انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی تاہم چند روز بعد اترپردیش ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے انہیں اور ڈیلر شپ کو نوٹس جاری کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گاڑی ''ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹ'' کے بغیر چلائی جارہی تھی جو قانونی طور پرلازمی ہے۔

 اس معاملہ پر ڈیلر شپ کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آکاش نے دورہ انگلینڈ سے واپسی پر وہ گاڑی خریدی تھی جس کے پہلے وہ خواب دیکھا کرتے تھے۔

 

Load Next Story