منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبادکباد، سفیر یورپی یونین نے قومی ترانےکی دھن بجاکر لوگوں کو مسحورکردیا
یورپی یونین کے سفیروں نے اپنے منفرد انداز سے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لئے جب کہ یوم آزادی پر دنیا بھر سے پاکستان کے عوام کے لیے محبتوں کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یوم آزادی پر قومی ترانے کے سر بکھیر کر محبت کا اظہار کیا، ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا۔
خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں، یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا۔
اس منفرد ویڈیو کی ڈائریکشن امان احمد نے دی ہے، یہ صرف موسیقی کی دھن نہیں بلکہ یورپ کا پاکستان کیساتھ محبت کا اظہار ہے۔
🇪🇺 Ambassador @RKionka together with #TeamEurope in Pakistan, extends heartfelt wishes to 🇵🇰 on its 78th Independence Day.
Together, we celebrate friendship and unity — because we are stronger together.#EUinPakistan @eu_eeas @ForeignOfficePk pic.twitter.com/oiB5oobigwنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے سفیروں کی جانب سے منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبادکباد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Thank you Ambassador Riina Kionka🙏 https://t.co/qIe8tBufhG
Load Next Story