معرکہ حق میں خدمات: ایکسپریس نیوز کے اینکر جاوید چوہدری اور سینئر صحافی عامر الیاس کو تمغہ امتیاز عطا
عامر الیاس رانا کو اس پہلے بھی اعلیٰ خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے، انہوں نے دوسری بار یہ اعزاز حاصل کیا
ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کو معرکہ حق کے دوران اعلیٰ خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
ایوارڈز دینے کی خصوصی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے فوجی اور سول اعزازات تقسیم کیے۔
معرکہ حق کے دوران اعلی صحافتی خدمات پر ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔