زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے دو وکلا سمیت تین زخمی
فائرنگ کی وجہ دو گروہوں کے درمیان اراضی پر تنازع ہے، ذرائع لیویز فورس
کوئٹہ:
زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے تین وکلا زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زیارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ سے فیصل قریشی ایڈووکیٹ، نثار احمد ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ کی وجہ دو گروہوں کے درمیان اراضی پر تنازع ہے۔