سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد کے لیے حاضر ہے، شرجیل میمن

مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہی پاکستانی قوم کی اصل پہچان ہے، پیپلز پارٹی اس جذبے پر یقین رکھتی ہے

فوٹو فائل

کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی غیر مشروط مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں، خیبرپختونخوا میں پیش آنے والی قدرتی آفت کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بہت دکھ ہے، اس مشکل گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی غیر مشروط مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام حوصلے اور یکجہتی کے ساتھ اس آزمائش کا سامنا کریں اور جلد اس مصیبت سے نکل سکیں، سندھ حکومت اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد کے لیے ہر وقت حاضر ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہی پاکستانی قوم کی اصل پہچان ہے، پیپلز پارٹی اس جذبے پر کامل یقین رکھتی ہے۔

Load Next Story