کراچی: ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کا مقدمہ پولیس رپورٹ پر ختم
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کا مقدمہ پولیس رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ ختم کردیا۔
جوڈتیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں سرعام نوجوان پر تشدد کے مقدمے سے متعلق پولیس نے رپورٹ پیش کردی۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزموں کیخلاف کارروائی نہیں چاہٹا، نوجوان کا کہنا ہے مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر قائم ہوا۔
متاثرہ نوجوان نے لکھ کر دیا ہے کہ سلمان فاروقی نے میرے یا میری بہن سے کوئی بدتمیزی نہیں کی، نوجوان نےحلف نامہ دیا کہ وہ مقدمہ نہیں چلانا چاہتا۔
مدعی کے حلفیہ بیان کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات ختم کردئیے ہیں۔
تفتیشی افسر نے پہلے سی کلاس کی رپورٹ پیش کی اور مقدمے کا چالان پیش کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ تمام حقائق کی روشنی میں مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ پیش کی ہے۔
عدالت نے پولیس رپورٹ پر ملزموں کیخلاف مقدمہ ختم کردیا۔ پولیس کے مطابق سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کیخلاف گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔