پاکستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بننے والے تباہ کن سیلاب پر دل دکھی ہے، آسٹریلوی ہائی کمشنر
آسٹریلوی ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں 200 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بننے والے اچانک تباہ کن سیلاب پر دل بہت دکھی ہے۔
سماجی رابطےھ کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں میں آنے والے ان سیلابوں میں بہادر ریسکیورز بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔
Saddened by the tragic #floods in Pakistan, claiming over 200 lives in Khyber Pakhtunkhwa, Gilgit-Baltistan & beyond, including brave rescuers in mi-17 helicopter crash. Australia stands with our Pakistani friends in this tough time. Our thoughts are with all affected. #Swat