باجوڑ کے مختلف علاقوں میں 5 دن کیلیے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

تحصیل ماموند کے 24 علاقوں میں 16 اگست کی شام سے 21 اگست تک کرفیو ہوگا، اعلامیہ محکمہ داخلہ کے پی

فوٹو؛ فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر تحصیل ماموند کے 24 علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کرفیوکے دوران سڑک پر آنا اور گھروں سے باہر نکلنا ممنوع ہوگا۔ کرفیو16 اگست شام 5 بجے سے 21 اگست شام 5 بجے تک نافذ رہے گی۔

اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں ختم کر کے اپنے گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جن علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ان میں ملنگی، سپرائی، دواوگئی،مینہ سلیمان خیل،  خوڑچئی، چمیار جوڑ، ذگئی، گٹ، اگرہ، غنڈئی، زری، نختر، ملا کلے،  بکرو، گواٹی، چمیالوں،لرکلان، برکلان، غنم شاہ، چوترہ، ڈمہ ڈولہ، سلطان بیگ، انعام خورو اور نگا شامل ہیں۔

Load Next Story