مشہور گانے ’جھول‘ کے گلوکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کوک اسٹوڈیو پاکستان کے مشہور گانے ’جھول‘ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار مانو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
"جھول" ایک ایسا گانا ہے جو مانُو اور انورال خالد نے مل کر کوک اسٹوڈیو پاکستان کے لیے تیار کیا تھا اور اس گانے نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب شہرت کمائی اور سننے والوں کو متاثر کیا۔
یہ گانا یوٹیوب اور اسپاٹیفائی پر ریکارڈز بنانے میں بھی کامیاب رہا جس میں مانو اور انورال خالد کی سُریلی آوازوں اور دھن نے مداحوں کے دل جیت لیے۔