کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، منگل اور بدھ کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان
فوٹو اسکرین گریپ
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں دن بھر شدید حبس اور گرمی کے بعد شام کو مختلف علاقوں میں بادل برسے جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی تاہم بادل پیش گوئی کے مطابق کھل کر نہیں برسے۔
گوگل ویدر کے مطابق کراچی میں پیر سے بدھ تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ کل یعنی منگل کو بادل کھل کر برس سکتے ہیں۔