یوٹیوب نے ڈزنی پلس اور نیٹ فلکس کو پیچھے چھوڑ دیا

اعداد و شمار کے مطابق ویو ٹائم نے تاریخ میں پہلی بار یوٹیوب کو کیبل اور براڈ کاسٹ ٹی وی سے بڑا بنا دیا ہے

گوگل کے ذیلی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ٹی وی ویونگ ٹائم میں نیٹ فلکس اور ڈزنی پلس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یوٹیوب کا ویو ٹائم، نیٹ فلکس اور ڈزنی پلس کے مجموعی ویو ٹائم سے زیادہ ہے۔

نیلسن ڈیٹا کے مطابق امریکا میں مجموعی ٹیلی ویژن ویو ٹائم میں یوٹیوب کا 12.5 فی صد حصہ ہے، جو پہلی بار اسٹریمنگ کو کیبل اور براڈ کاسٹ ٹی وی سے بڑا بناتا ہے۔

جہاں میڈیا جائنٹس سبسکرائبر کی جنگ میں اربوں ڈالر خرچ کر کے قابلِ قدر مواد بنا رہے ہیں، وہیں یوٹیوب نے خاموشی کے ساتھ صارفین کی بنائی گئی ویڈیوز اور پوڈ کاسٹ وغیر کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ سلطنت کھڑی کر دی۔

اعداد و شمار کے مطابق یوٹیوب پر دیکھی جانےو الی 49 فی صد ویڈیوز 11 منٹ یا اس سے طویل ہیں جبکہ ٹی وی مبنی یوٹیوب ویونگ سیشنز کا 60 فی صد حصہ آدھا گھنٹہ یا اس سے طویل دورانیے پر مشتمل ہے۔

متعلقہ

Load Next Story