بھارتی عوام کھلے عام مودی کی ووٹ چوری کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے

بی جے پی کی دھاندلی بھارتی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے

بھارت کے عوام اب کھلے عام مودی کی ووٹ چوری کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، بی جے پی کی دھاندلی بھارتی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے جعلی مودی سرکار کا دھاندلی زدہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ بھارتی عوام ووٹر فہرستوں کی دھاندلیوں اور بے ضابطگیوں کو دنیا کے سامنے لا رہے ہیں۔

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ ’’مودی جی نے ایسا نظام کھڑا کر دیا ہے کہ عوام کسی اور کو ووٹ دیتے ہیں مگر نتیجہ سیدھا مودی کے کھاتے میں ڈالا جاتا ہے۔‘‘

بھارتی عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’رپورٹس بتاتی ہیں کہ لوگ کسی اور جماعت کو ووٹ دیتے ہیں اور جیت بی جے پی رہی ہے۔‘‘

بھارتی عوام اب جان چکی ہے کہ بی جے پی کی جیت عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ چوری کا نتیجہ ہے۔ بھارتی عوام، مودی سرکار کے جھوٹے دعوے اور جعلی ہتھکنڈوں کو مسترد کر چکی ہے۔

Load Next Story