وزیراعظم بونیر کے دورے پر روانہ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین سے ملاقات اور ان میں امدادی چیکس تقسیم کریں گے

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف بونیر کے دورے پر روانہ ہو گئے جب کہ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

وزیراعظم پاکستان سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ روانگی کے دوران انہوں نے بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیتے ہوئے سیلابی صورتحال اور نقصانات کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران بونیر میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور ان میں امدادی چیکس تقسیم کریں گے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Load Next Story