کراچی میں شدید بارش: مسافر اور فضائی عملہ ائیرپورٹ نہ پہنچ سکا،متعدد پروازیں منسوخ
بارش تھمے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی کراچی ائیر پورٹ پرپروازوں کا شیڈول معمول پھر نہیں آ سکا جب کہ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بڑی طرح متاثر ہے۔
رپورٹ کے مطابق جناح ٹرمینل سے آپریٹ ہونےبوالی متعدد اندرون ملک پروازیں منسوخ کر دی گئیں، قومی ایئر لائن نے کراچی اسلام آباد پرواز پی کے 300 اور اسلام آباد کراچی پرواز پی کے 301 پہلے ہی منسوخ کر دی ہے۔
کراچی سے اندرون ملک جانے والی تقریبا تمام پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں، بین الاقوامی پروازیں بھی تاخیر سے آپریٹ ہوئیں۔
رات بین الاقوامی پرازیں آپریٹ ہوئی ہیں لیکن مسافروں کی بہت کم تعداد ایر پورٹ پہنچ سکی، سیکڑوں مسافر اپنی پرواز نہ لے جا سکے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی فلائٹ انکوائری کے فون نمبر پر رابطوں میں دقت ہوئی،
مسافروں کو پروازوں کی معلومات حاصل کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا رہا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 22 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کا امکان جس کے بعد پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر احتیاطی تدابیر کا حکمنامہ جاری کردیا۔
ہوائی جہازوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ڈھیلے سامان کو باندھنے کی ہدایت کی، بارش کے دوران ہوائی اڈے پر پرندوں کی سرگرمیاں بڑھنے سے نمٹنے کے لیے شوٹرز تعینات کرنے اور اسپرے کروانے کے احکامات جاری کیے گئے۔
ہوائی اڈے کی تمام نکاسی آب کے نظاموں کی صفائی کو یقینی بنانے اور بارش کے دوران رن وے کی سطح کے فرکشن کو چیک کرنے کے لیے اہلکاروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا۔
ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز کی گاڑیوں کی چیکنگ اور گیلے موسم میں ان کی رفتار پر کنٹرول اور تمام آپریشنل عملے اور سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے۔