پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے معاملے پر تقسیم
فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کی جا رہی ہے اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر منقسم ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیاسی کمیٹی کے تمام اراکین اجلاس میں شریک ہوئے اوراس اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے لیے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اکثریت کی رائے ہے کہ پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینا چاہیے، ضمنی انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔