میجر جنرل عمر فرید ایڈیشنل سیکریٹری دفاع ڈویژن تعینات

سائرہ امداد کی خدمات نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے سپرد کر دی گئیں

اسلام آباد:

حکومت نے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے میجر جنرل عمر فرید کو ایڈیشنل سیکریٹری دفاع ڈویژن تعینات کر دیا اور پیشرو ایڈیشنل سیکریٹری میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کی خدمات پاک فوج کے سپرد کر دی گئیں۔

سائرہ امداد علی (گریڈ 20) کی خدمات کامرس ڈویژن سے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کے سپرد، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اکبر علی ربانی کی بطور سینئر منیجر پروکیورمنٹ ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ 2 سالہ کنٹریکٹ پر کر دی گئی۔ 

جوائنٹ سیکرٹری تخفیفِ غربت ڈویژن شہزاد نواز چیمہ کا بطور ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تقرر منسوخ ، اسسٹنٹ پروفیسر میمونہ شہزادی کا تبادلہ محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر سے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں کر دیا گیا۔

Load Next Story