سید جبران کیساتھ اڈیالہ جیل میں کیا ہوا؟ اداکار نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

سین شوٹ کرواتے ہوئے خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا، سید جبران

اداکار سید جبران نے اڈیالہ جیل میں شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خطرناک واقعے سے متعلق انکشاف کردیا۔ 

ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں سید جبران نے بتایا کہ وہ ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں تھے جہاں وہ اپنا سین شوٹ کرواتے ہوئے خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔

سید جبران نے بتایا کہ انہیں پھانسی کا پھندا پہنا کر تخت پر لے جاکر کھڑا کیا گیا جس کے بعد لیور کھینچنے تک کا سین ریکارڈ کروانا تھا جبکہ تختے کو زنجیروں سے باندھ دیا گیا تھا تاکہ وہ کھل نہ سکے مگر کسی وجہ سے لیور نہ کھنچ سکا اور سین دوبارہ کرنا پڑا۔

اداکار نے بتایا کہ ہدایتکار نے نہ جانے کیوں مجھے پھانسی کے تخت سے اُتار دیا اور جیسے ہی وہ نیچے اُترے سین ریکارڈ کروانے کیلئے لیور دوبارہ کھینچا گیا اور وہ تختہ جو زنجیروں سے باندھا گیا تھا اچانک کھل گیا۔ 

سید جبران کا کہنا تھا کہ کیونکہ وہ اپنا پھانسی کا سین شوٹ کروا چکے تھے جس میں ان کے سر کو کالے کپڑے سے ڈھک دیا گیا تھا اس کے بعد اگر ہدایتکار انہیں نیچے اُترنے کا نہ کہتا تو وہ تخت کھلنے کی وجہ سے جان سے جاسکتے تھے۔ 

 

Load Next Story