جعلی دستاویزات کی بنیاد پر شہریوں کے شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم شناختی دستاویزات کے حصول کے لیے 30 سے 40 ہزار روپے فی کس وصول کر رہا تھا
کوئٹہ:
ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر شہریوں کے شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم بشیر احمد کو نادرا آفس، ڈبل روڈ سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو پاسپورٹ آفس سے نکلتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ملزم دھوکا دہی اور جعل سازی سے شناختی کارڈ، بے فارم اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بنوا کر دیتا تھا۔ ملزم شناختی دستاویزات کے حصول کے لیے 30 سے 40 ہزار روپے فی کس وصول کر رہا تھا۔
تلاشی کے دوران ملزم سے جعلی دستاویزات برآمد کر لی گئی، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔