نرگس واپس آگئی، سنجےدت کی بیٹی کی دادی سے مشابہت پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے
بالی ووڈ کے اسٹار سنجے دت کی بیٹی اقراء دت کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ سیٹ لی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی مدر انڈیا نرگس کی پوتی اقراء دت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ سنجے کی بیٹی ہوبہو اپنی دادی کی شکل ہے. ایک صارف نے لکھا ’یہ تو نرگس کی ہم شکل ہے‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’نرگس واپس آگئی ہے‘۔
سنجے دت کے ایک مداح نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اقراء دت کی آنکھیں بلکل والد سنجے دت پر ہیں اور چہرہ دادی نرگس پر گیا ہے‘۔