لاہور؛ امتحان میں فیل ہونے پر نویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کرلی
17 سالہ مناہل شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی، دل برداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں
بھارت میں بیوی کے تشدد سے پریشان کیمرا مین نے خودکشی کرلی
لاہور:
گلدشت ٹاؤن کے علاقے چونگی دوگیج میں امتحان میں فیل ہونے پر نویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کر لی۔
ترجمان ایدھی کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ مناہل امتحانات میں فیل ہونے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھی، جس نے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ بعد ازاں اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔
واقعے کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ افسوسناک واقعے سے علاقے میں غم کی فضا ہے۔