فن لینڈ میں یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب کا اہتمام
فوٹو: فائل
فن لینڈ میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
فن لینڈ میں مقیم تمام پاکستانیوں کے لیے اخوت فن لینڈ کی جانب سے یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب 'دل دل پاکستان' منعقد کی جا رہی ہے۔
اخوت فن لینڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کمیونٹی ایونٹ پہناوا فیشن اسٹور-فن لینڈ کے تعاون سے 23 اگست 2025 کو Espoo کے Opinmäki میں، شام 5 بجے سے 8 بجے تک منعقد ہو رہا ہے۔
اس یادگار دن پر ہم مزیدار کھانوں، موسیقی اور بچوں کے لیے دلچسپ کھیلوں کے ساتھ اپنے وطن سے محبت کا اظہار کریں گے۔
یہ ایک ایسا موقع ہے جب ہم سب ایک ساتھ مل کر اپنی ثقافت کا جشن منائیں گے اور فن لینڈ میں رہتے ہوئے اپنی جڑوں کو یاد کریں گے، پاکستان زندہ باد